Liverpool City Council - Care for adults


 

Care for adults

مدد کردہ رہائش – بالغوں کے لیے دیکھ بھال

:ہم کیا کرتے ہیں
ہم شہر میں غیر محفوظ بالغوں اور ان کی دیکھ بھال کرنے والوں کے لیے معلومات، مشورہ اور سماجی دیکھ بھال فراہم کرتے ہیں۔ ہم غیر محفوظ لوگوں کے وسیع سلسلے کو مدد دیتے ہیں بشمول مندرجہ ذیل میں مبتلا لوگ

سیکھنے کی معذوریاں
جسمانی معذوریاں
حس گاہ سے متعلق نقص
دماغی صحت کی ضرورتیں
لوگ جو منشیات کا بے جا استعمال کرتے ہیں
لوگ جو شراب یا دیگر مواد کا بے جا استعمال کرتے ہیں

ہم دیکھ بھال کرنے والوں کے لیے خدمات بھی فراہم کرتے ہیں – وہ لوگ جو ایسے رشتہ داروں یا دوستوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں جو خود اپنی دیکھ بھال نہیں کر سکتے۔

بعض اوقات، ممکن ہے کہ ہمارے پاس کوئی اور راستہ نہ ہو سوائے شامل ہو جانے کے، جیسے ہم بعض قانونی ذمہ داریاں رکھتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ممکن ہے کہ ہمیں ایک غیر محفوظ شخص کی فلاح و بہبود اور تحفظ کو یقینی بنانا ہو گا۔ اس کا مطلب ہو سکتا ہے کہ ہمیں ایسے حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جہاں لوگوں کو نقصان اور نا مناسب سلوک کا خطرہ ہو سکتا ہے۔

ہم سماجی دیکھ بھال کی خدمات کے وسیع سلسلے کو فراہم یا بندوبست کر سکتے ہیں۔ یہ سب ایک شخص کی انفرادی ضروریات پر منحصر ہیں۔ جب کوئی ہم سے مدد کے لیے رابطہ کرتا ہے، تو ہم ملاقات کے لیے اور مدد کی قسم جو وہ مرد یا عورت چاہتے ہیں جو ان کے انفرادی حالات کے موافق ہوں، پر گفتگو کے لیے اپنے کارکنوں میں سے ایک کا بندوبست کر سکتے ہیں۔

:مثال کے طور پر، ہم بندوبست کر سکتے ہیں

گھر (سکونت کے متعلق دیکھ بھال) اور کمیونٹی کی مدد
سماجی کام
متوسط دیکھ بھال اور بازآبادکاری
مقام برائے دیکھ بھال بشمول نرسنگ ہوم خدمات
براہ راست ادائیگیاں (خود اپنی دیکھ بھال فراہم کرنے کے لیے)
سازوسامان کے لئے قرضے
گھر کی معمولی مطابقت پذیری
ڈے کئیر خدمات
محفوظ رہائش/محفوظ رہائش بمعہ دیکھ بھال
مدد کردہ رہائش/مدد گار لوگ
عارضی دیکھ بھال/مختصر مدت کے وقفے
کمیونٹی الارمز
منجمد کھانے (جائزہ نہیں لیا گیا)
متحرک راتیں
شغلی علاج
بالغ کے رکھے جانے کا عمل (دستگیری کرنے والے گھر میں بالغوں کے لیے دیکھ بھال)

یہ خدمات فراہم کرنے کے لیے، ہم لیور پول (Liverpool) میں بہت سی دوسری تنظیموں کے ساتھ کام کرتے ہیں بشمول صحت اور ہاؤسنگ ایجنسیاں، دیگر کونسل خدمات جیسے تعلیم اور رہائش، اور شہر میں کام کرنے والی بہت سی نجی اور رضاکار تنظیمیں۔

:آپ ہم سے کیسے رابطہ کر سکتے ہیں
آپ کئیر لائن 01512333019 کے ذریعے یا ہماری ون سٹاپ شاپس (One Stop Shops) میں سے کسی ایک پر آ کر ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

:کیا ہو گا
جس شخص سے آپ بات کرتے ہیں وہ آپ سے کچھ بنیادی تفصیلات پوچھے گا۔ کوئی بھی معلومات جو آپ ہمیں دیں گے وہ آپ کی اجازت کے بغیر ہم کسی دوسرے کو افشا نہیں کریں گے۔ ہم آپ سے ہمیں بتانے کے لیے کہیں گے

اپنا نام، تاریخ پیدائش، نسلی حسب نسب اور ترجیحی زبان
آپ کا پتہ اور ٹیلی فون نمبر
آپ کے گھر میں اور کون رہتا ہے اور ان کا آپ سے کیا رشتہ ہے
آپ کے کنبے میں کوئی دوسرا، یا آپ کی مدد کون کرتا ہے، اور کتنی کثرت سے آپ ان سےملتے ہیں
آپ کے ڈاکٹر (GP) کا نام، پتہ اور ٹیلی فون نمبر
آپ کیوں سمجھتے ہیں کہ آپ کو کونسل سے مدد کی ضرورت ہے
اگر آپ کے لیے ہم سے کوئی رابطہ کرتا ہے، تو ہم ان سے ان کا نام پوچھیں گے، وہ آپ کو کیسے جانتے ہیں اور آیا آپ نے انہیں ہم سے رابطہ کرنے کے لیے کہا ہے

جس شخص سے آپ بات کرتے ہیں ممکن ہے آپ کو فوری طور پر مشورہ اور معلومات دینے کے قابل ہو، یا اگر آپ کو اپنی ضرورتوں کے ایک جائزے کی ضرورت ہے، تو وہ یہ بندوبست کریں گے۔

دیکھ بھال تک مناسب رسائی - مدد کردہ رہائش کا پورٹ فولیو (جزدان) دیکھ بھال کی پالیسی تک مناسب رسائی رکھتا ہے۔ یہ سوشل ورک (سماجی کام) کے عملے کو اس قابل بناتا ہے کہ ہمارے تمام خدمت استعمال کنندگان کے لیے مساوات اور انصاف کو فروغ دیتے ہوئے یکساں انداز میں خدمت استعمال کنندگان کی ضروریات کا جائزہ لے۔ اہلیت کے معیار کی نقل یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔

آیا یا نہیں آپ کو مدد کے لیے ادائیگی کرنی پڑے گی، اس مدد کی قسم پر منحصر ہے جو آپ کو درکار ہے۔ بعض خدمات ادائیگی کے مطالبے سے آزاد ہیں۔ اگر آپ خدمات حاصل کرتے ہیں جس کے لیے ہم ادائیگی کا مطالبہ (چارج) کرتے ہیں تو ہم ادائیگیوں کے مطالبے کو یکساں، منصفانہ اور مناسب رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہم خدمت کے لیے آپ کی ادائیگی کی صلاحیت کو مدِ نظر رکھتے ہیں۔ ہم یہ یقینی بنانے کے لیے بینیفٹ چیک کرتے ہیں کہ آپ تمام بینیفٹس وصول کر رہے ہیں جن کے لیے آپ اہل ہیں۔ ادائیگی کا مطالبہ آپ کے بینیفٹ چیک، آپ کی آمدنی، بچتوں اور اخراجات پر منحصر ہے۔

آپ ہمیں ادائیگیوں کے مطالبے کے متعلق پوچھ سکتے ہیں جب آپ اس مدد کی قسم کے متعلق ہم سے رابطہ کرتے ہیں جو آپ کو درکار ہے۔