Housing council tax
ہاؤسنگ اور کونسل ٹیکس بینیفٹ
:ہم کیا کرتے ہیں
بینیفٹس خدمت، ہاؤسنگ بینیفٹ، کونسل ٹیکس بینیفٹ اور سیکنڈ ایڈلٹ ریبیٹ (Second Adult Rebate) کے انتظام اور ادائیگی کے لیے ذمہ دار ہے۔
ہاؤسنگ بینیفٹ کم آمدنی والے کرائے کے گھر میں رہنے والے افراد کو ان کے کرائے میں مدد دینے کے لیے ادا کیا جاتا ہے۔
کونسل ٹیکس بینیفٹ کم آمدنی والے کونسل ٹیکس ادا کرنے والے افراد کو ان کا کونسل ٹیکس ادا کرنے میں ان کی مدد کرنے کے لیے ادا کیا جاتا ہے۔
سیکنڈ ایڈلٹ ریبیٹ (Second Adult Rebate) ان اکیلے لوگوں کے لیے ایک مختلف قسم کا کونسل ٹیکس بینیفٹ ہے جو کونسل ٹیکس ادا کرتے ہیں اور جن کے گھر میں ایسے دوسرے بالغ افراد رہتے ہیں جن کی آمدنی کم ہے۔ یہ حساب دوسرے بالغوں کی آمدنی کی بنیاد پر لگایا جاتا ہے۔
ہم سے کیسے رابطہ کریں
Liverpool City Council, Benefits Service, PO Box 13 Liverpool, L69 2JG : تحریری طور پر، بذریعہ ڈاک،
ٹیلی فون: 01512333009 (ہفتے کے ساتوں دن 24 گھنٹے کام کرتا ہے اور آپ ممکن ہے روزانہ دوپہر 2.00 سے شام 6.30 کے درمیان رابطہ کرنے میں آسانی پائیں)
فیکس: 01512252145
benefits.service@liverpool.gov.uk :ای میل
شخصی طور پر: آپ ہماری کسی ایک ون سٹاپ شاپس (One Stop Shops) پر ہم سے مل سکتے ہیں تاہم، آپ کو 01512333016 پر کال کر کے ملاقات کے لیے وقت لینے کی ضرورت ہو گی۔ براہ مہربانی نوٹ کریں کہ ملاقات کے لیے آخری وقت بند کرنے سے آدھا گھنٹہ پہلے ہو گا۔







