Interpreters
کیا آپ کو مترجم کی ضرورت ہے؟
اگر آپ کم یا بالکل انگریزی نہیں بولتے ہیں تو ممکن ہے وہ لوگ جو عوام کو خدمات فراہم کرتے ہیں کے ساتھ گفتگو میں آپ کی مدد کے لیے ایک مترجم کی ضرورت ہو۔ جب آپ کونسل خدمات، ڈاکٹر، جاب سنٹر، ایڈوائس سنٹر یا سالیسیٹر کے پاس جاتے ہیں تو تنظیم وہاں پر ایک مترجم کی موجودگی کا بندوبست کر سکتی ہے۔
مترجم وہ شخص ہے جو آپ کے الفاظ کا انگریزی میں ترجمہ کرتا ہے تاکہ لوگ جو عوامی خدمات فراہم کرتے ہیں آپ کو سمجھ سکیں۔ تب وہ خدمات حاصل کرنے میں مدد کر سکتے ہیں جو آپ کو درکار ہیں۔ مترجم آپ کی زبان میں بھی وضاحت کرے گا کہ کونسل افسر یا ہیلتھ ورکر آپ کو کیا کہہ رہا ہے۔ جو کچھ کہا گیا ہے اس میں مترجم کے ذریعے کوئی تبدیلی ، کچھ چھوڑنا یا اضافہ نہیں کرنا چاہئیے۔ مترجم کو معلومات خفیہ رکھنی چاہئیے اور مترجم غیرجانبدار ہو۔
آپ اس خدمت کے لیے کچھ بھی ادا نہیں کرتے۔ مترجم کو آپ کو فراہم کردہ خدمات کے حصے کے طور پر معاوضہ ادا کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر لیور پول سٹی کونسل (Liverpool City Council) ، نیشنل ہیلتھ سروس (National Health Service) یا مرکزی حکومت کی طرف سے۔
بعض اوقات آپ کو کہا جائے گا کہ مترجم سے بذاتِ خود کی بجائے ٹیلی فون پر بات کریں۔
جب آپ کو مترجم کی ضرورت ہو تو آپ کو کیا کرنا چاہئیے:
آپ کو تنظیم کو مطلع کرنا چاہئیے کہ آپ کونسی زبان اور/یا بولی بولتے ہیں۔ کوئی شخص ممکن ہے آپ کو ایک کارڈ دکھائے اور جو زبان آپ بولتے ہیں اس کی طرف اشارہ کرنے کے لیے آپ کو کہے۔ یہ ایک ایسے مترجم کا بندوبست کرنے میں ان کی مدد کرے گا جو آپ کو سمجھ سکتا ہے۔
آپ کو تنظیم کو مطلع کرنا چاہئیے اگر یہ آپ کے لیے اہم ہے کہ مترجم اسی جنس سے تعلق رکھتا ہو جس سے آپ ہیں۔
آپ کو یقینی بنانا چاہئیے کہ ملاقات کے متعین وقت پر آپ حاضر ہوں۔
یہ اہم ہے۔
اگر آپ حاضر نہیں ہوتے تو آپ نے دوسرے لوگوں کا وقت اور محنت ضائع کی ہو گی۔ مہنگے آلات (مثلاً طبی) جو کسی دوسرے فرد کے فائدے کے لیے بھی استعمال کیے جا سکتے تھے۔
اگر آپ ملاقات کے متعین وقت پر حاضر نہیں ہو سکتے تو آپ کو کیا کرنا چاہئیے؟
آپ کو اپنے کسی ایسے جاننے والے کو کہنا چاہئیے جو انگریزی بولتا ہو کہ تنظیم کو اطلاع دے۔ تب وہ مترجم کی خدمت کو منسوخ کرنے کے قابل ہوں گے اور اگر ضروری ہوا تو وہ ملاقات کا دوسرا وقت متعین کرنے کا بندوبست کریں گے۔
ملاقات کے متعین وقت میں:
آپ کو بلا خوف کہنا چاہئیے جو آپ کہنا چاہتے ہیں۔
آپ کو مترجم کے ذریعے پیشہ ور ماہر کو مطلع کرنا چاہئیے اگر آپ کو گفتگو کرنے میں مشکل ہو۔
آپ کو مترجم کے ذریعے پیشہ ور ماہر کو مطلع کرنا چاہئیے اگر کوئی چیز غلط ہوتی ظاہر ہو رہی ہو۔
آپ کو غیر جانبدارانہ طور پر عمل کرنے اور معلومات کو خفیہ رکھنے کے لیے مترجم پر بھروسہ کرنا چاہئیے۔
کیا آپ انگریزی میں رواں گفتار ہیں؟ کیا آپ مترجم بننے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟
نواز لیور پول ٹرانسلیشن اینڈ انٹرپریٹنگ سروس (Novas Liverpool Translation and Interpreting Service) ہمیشہ مستند اور تجربہ کار مترجموں اور ترجمہ کرنے والوں کی تلاش میں ہے۔ درخواست فارم اور مزید معلومات کے لیے interpreting@novas.org پر ای میل یا 01517088640 یا 01517088660 پر فون کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں۔







