Liverpool City Council - Capital of culture


 

Capital of culture

لیور پول کلچر کمپنی

:ہم کیا کرتے ہیں

لیورپول (Liverpool) ثقافت 2008 کا یورپی دارالخلافہ ہے۔

لیور پول (Liverpool) کلچر کمپنی 2008 تک اور اس کے بعد ثقافتی پروگرام دینے کے لیے لیور پول سٹی کونسل کی طرف سے تشکیل دی گئی تنظیم ہے۔

لیور پول (Liverpool) نے 2008 کی دوڑ جیتی کیونکہ لوگ – ہمارے شہر کا عظیم ترین سرمایہ – اس پیشکش کے قلب میں تھے اور ہم یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ہر ایک کو حصہ لینے کا موقع دیا جائے۔

ہم لیور پول (Liverpool) کے لوگوں کے لیے ایک دیر پا اور مثبت ورثہ چھوڑنے کی امید کرتے ہیں، بشمول مزید ملازمتیں، مضبوط تر معیشت اور رہنے کے لیے ایک بہتر جگہ۔

:ثقافت کے یورپی دارالخلافے کے درجے کا حصول درج ذیل کرے گا

14,000 نئی ملازمتیں پیدا کرنا۔
مزید 1.7 ملین سیاحوں کو گرویدہ کرنا۔
2 بلین پونڈ سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی۔

2008:میں ثقافت کے یورپی دارالخلافے کے لیے لیور پول (Liverpool) کی تعمیر میں، ہر سال شہر کی منفرد ثقافت کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرنے کے لیے ایک خصوصی موضوع رکھتا ہے

2004 - ایک شہر میں یقینِ محکم: اتحاد اور دوستی کے جذبے میں اپنی کمیونٹیز کو شامل کرنا۔

2005 - سی لیورپول (Sea Liverpool) : سال بھر کا سمندری ساحل کے ساتھ شہر کے قابل قدر ورثہ کا سفر۔

2006 - لیورپول (Liverpool) سر انجام دیتا ہے: ہمارے کھیلوں اور فنون میں کارکردگی کے حیرت انگیز ریکارڈ کا جشن۔

2007 - لیورپول (Liverpool) کا 800 واں: شہر اپنا 800واں یوم پیدائش مناتا ہے۔

مشاہد (Visitors) لیور پول (Liverpool) میں اس کے شاندار ثقافتی ورثے کی چھان بین کے لیے امڈے چلے آئیں گے بشمول حیرت انگیز پئیر ہیڈ واٹر فرنٹ (Pier Head waterfront) جس نے 2004 میں یونیسکو (UNESCO) سے عالمی ورثے کا درجہ حاصل کیا۔ وہ حیران رہ جائیں گے جو اس کے علاوہ شہر کے پاس پیش کرنے کے لیے ہے۔

لندن کے باہر گریڈ I اور II کی درج شدہ عمارتوں کا سب سے بڑا اجتماع اور عوامی مجسمے۔

عالمی سطح کی گیلریاں بشمول ٹیٹ لیور پول (Tate Liverpool) ، دی واکر (The Walker) – شمال کی قومی گیلری اور پورٹ سن لائٹ (Port Sunlight) پر لیڈی لیور گیلری (Lady Lever Gallery) ۔

یورپ میں تفریح کے انتہائی متنوع پروگراموں میں سے ایک اور بیٹلز (Beatles) کا گھر، لیور پول (Liverpool) ہر جگہ پاپ (pop) کا عالمی دارلخلافہ تسلیم کیا جاتا ہے۔

کھیلوں کے لیے گھر نما دو پریمیئر لیگ فٹ بال کلب اور برٹش اوپن چیمپیئن شپ، جو 39 برسوں میں پہلی مرتبہ 2006 میں ہوئے لیک (Hoylake) کو واپس آ رہی ہے۔

ثقافت کے دارالخلافے کا خطاب لیور پول (Liverpool) کو عالمی نقشے پر مضبوطی سے رکھے جانے کے لیے تیار ہے۔

:آپ ہم سے کیسے رابطہ کر سکتے ہیں

کال کریں: +44(0)1512334399
فیکس کریں: +44(0)1512336333
contact@liverpool08.com :ای میل کریں
www.liverpool08.com :ویب سائٹ

Liverpool Culture Company :ڈاک
PO Box 2008
Municipal Buildings
Dale Street
Liverpool
L2 2DH

08 Place :دورہ کریں
Whitechapel
Liverpool
L1 6DZ