Housing
کونسل ہاؤسنگ
:ہم کیا کرتے ہیں
لیور پول سٹی کونسل (Liverpool City Council) شہر بھر میں تقریباً 19,600 املاک کی ملکیت ہے اور انتظام کرتی ہےاور فی الحال کرائے داروں اور لیز رکھنے والوں کے ساتھ 2010 تک ڈیسنٹ ہومز سٹینڈرڈ کے مطابق ان گھروں کو بہتر بنانے کے لیے متعدد انتخابوں میں سے بہترین انتخاب کی نشاندہی کے لیے غور کر رہی ہے۔
اس کا امکانی طور پر نتیجہ دوسرے لینڈ لارڈ کو منتقل کیا گیا کونسل کا آخری ذخیرہ ہو سکتا ہے، شائد ایک رجسٹر شدہ سوشل لینڈ لارڈ۔
کونسل کے ہاؤسنگ کے ذخیرے میں شامل ہیں مکانات، فلیٹس، بنگلے، چھوٹے گھر، عمر رسیدہ لوگوں کے لیے محفوظ رہائش اور ان افراد کے لیے مدد جنہیں اپنے گھروں میں رہنے کے لیے مدد کی ضرورت ہے۔
ہماری املاک کا انتظام ون سٹاپ شاپس (One Stop Shops) ، کسٹمر فوکس سنٹرز، اور ایک وقف کردہ ہاؤسنگ کال سنٹر کے توسط سے سات نیبرھڈ مینیجمنٹ ٹیمز کے ذریعے کیا جاتا ہے۔
:آپ ہم سے کیسے رابطہ کر سکتے ہیں
ہاؤسنگ الاٹ کرنے/کونسل ہاؤسنگ کے متعلق سوالات: لیور پول سٹی کونسل کی املاک کرایہ پر لینے کے متعلق تمام سوالات کے لیے یا اپنے گھر کے متعلق دوسرے سوالات اگر آپ پہلے ہی ہمارے کرایہ داروں میں سے ایک ہیں تو ہم سے 01512333018 پر لیور پول ڈائرکٹ ہاؤسنگ کال سنٹر کے ذریعے ٹیلی فون سے رابطہ کریں۔
مرمت کی اطلاع دینے کے لیے یا اس مرمت کے متعلق معلوم کرنے کے لیے جس کی آپ پہلے ہی اطلاع دے چکے ہیں، ہمارے مرمت کے کال سنٹر کے فون نمبر 01512333018 پر کال کریں۔ ایمرجنسی مرمتوں کو قبول کرنے کے لیے کال سنٹر ہفتے کے 7 دن، دن کے 24 گھنٹے دستیاب ہے۔
اگر انگریزی آپ کی مادری زبان نہیں ہے اور آپ مترجم استعمال کرنے کو ترجیح دیتے ہیں تو "لینگوئج لائن" کے لیے کہیں۔ آپریٹر آپ کے سوالات میں آپ کی مدد کے لیے مترجم تک رسائی کے قابل ہو گا۔
- اپنا کرایہ ادا کرنا: جب آپ کونسل کی کرایہ داری لے لیتے ہیں تو کرایہ، کرائے داری کے شروعات سے ہفتہ وار پیشگی قابل ادائیگی ہے۔ بطور آپ کے لینڈ لارڈ ہم کرائے کے بقایاجات بڑھنے سے روکنے کے لیے فوری کارروائی کریں گے بشمول کرایہ کی ادائیگی میں مشکل محسوس کرنے والے کرایہ داروں کے لیے مدد اور مشورہ پیش کرنا۔ کرایہ ادا کرنے میں ناکامی کی صورت میں ممکن ہے کرائے دار اپنا گھر کھو بیٹھیں۔ آپ درج ذیل پر شخصی طور پر ادائیگی کر سکتے ہیں:
جائرو بک (Giro book) استعمال کرنے والے ڈاک خانے (فی لین دین £1.05 چارک کرتے ہیں)؛
بینک (آپ کی اپنی برانچ یا بارکلیز (Barclays) کی کسی برانچ پر مفت)؛
ڈیبٹ کارڈ استعمال کرتے ہوئے کوئی بھی ون سٹاپ شاپ (One Stop Shop) (نوٹ: ون سٹاپ شاپس پر نقد ادائیگی قبول نہیں کی جاتی )؛
میونسپل بلڈنگز کیش آفس، ڈیل سٹریٹ (یہاں نقد ادائیگی قبول کی جاتی ہے)۔
:متبادل طور پر آپ ادائیگی کر سکتے ہیں
آپ کے بینک اکاؤنٹ سے مستقل حکم کے ذریعے؛
پے رول میں کٹوتيوں سے اگر آپ کونسل کے ملازم ہیں؛
ڈیبیٹ کارڈ استعمال کرتے ہوئے فون کے ذریعے - صرف 0151 233 3018 پر کال کریں؛
یا اس ویب سائٹ پر۔
ہاؤسنگ اور کونسل ٹیکس بینیفٹ: بینیفٹس خدمت، ہاؤسنگ بینیفٹ، کونسل ٹیکس بینیفٹ اور سیکنڈ ایڈلٹ ریبیٹ (Second Adult Rebate) کے انتظام اور ادائیگی کے لیے ذمہ دار ہے۔ اگر آپ کی آمدنی کم ہے تو ہاؤسنگ بینیفٹ آپ کو اپنا کرایہ ادا کرنے میں مدد دیتا ہے – یہ بعض اوقات "رینٹ ریبیٹ" یا "رینٹ الاؤنس" کہلاتا ہے۔ کونسل ٹیکس بینیفٹ کم آئدنی والے کونسل ٹیکس ادا کرنے والوں کو اپنا کونسل ٹیکس ادا کرنے میں ان کی مدد کے لیے ادا کیا جاتا ہے۔
سیکنڈ ایڈلٹ ریبیٹ کونسل ٹیکس ادا کرنے والوں کو دیا جاتا ہے جو کونسل ٹیکس بینیفٹ کا اہل ہونے کے لیے بہت زیادہ کماتے ہیں لیکن ان کے گھر کا ایک رکن کم آمدنی کماتا ہے۔ آپ بینیفٹس خدمت سے 01512333009 پر کال کر کے رابطہ کر سکتے ہیں یا آپ ہماری ون سٹاپ شاپس میں سے کسی ایک پر ہم سے مل سکتے ہیں۔ تاہم، آپ کو 01512252222 پر کال کر کے ملاقات کے لیے وقت لینے کی ضرورت ہو گی۔
غیر – کونسل کرائے داروں کے لیے مشورہ
غیر – غیر کونسل ملکیتی املاک کے کرایہ داروں کے لیے مشورہ: ہماری کمیونٹی سروسز یونٹ نجی شعبے کے کرائے داروں کو مشورہ اور اعانت پیش کرتی ہے بشمول ہاؤسنگ ایسوسی ایشنز، نجی لینڈ لارڈز اور ہاؤسنگ کمپنیاں۔ افسران، جہاں ضروری ہو یہ یقینی بنانے کے لیے کاروائی کریں گے کہ لینڈ لارڈ جائیداد کے متعلق موزونیت کے قابل قبول معیارات پورے کرتے ہیں جن میں آپ رہ رہے ہیں۔ آپ انہیں 01512254901 پر کال کریں یا environmental.health@liverpool.gov.uk پر ای میل کر سکتے ہیں۔
نجی طور پر ملکیتی املاک کے لینڈ لارڈز کے لیے مشورہ: کثیر تصرف میں مکانات ایک سے زائد گھرانوں کے زیر تصرف جگہیں ہوتی ہیں۔ لیور پول سٹی کونسل نے یقینی بنانے کا عزم کر رکھا ہے کہ ایسی جگہیں سکونت کے لیے درست اور ان میں رہائش کا ارادہ رکھنے والے لوگوں کی تعداد کے لیے موزوں ہوں۔ ہم اصرار کرتے ہیں کہ ایسی تمام املاک سٹی کونسل کے ذریعے اپنائے جانے والی متعلقہ قانون سازی اور معیارات کے مطابق ہوں۔ اگر آپ کسی ایسی جائیداد کے لینڈ لارڈ (مالک) ہیں اور آپ یہ یقینی بنانے میں مدد چاہتے ہیں کہ آپ کی املاک ان معیارات کے مطابق ہوں، تو آپ اربن امپروومنٹ یونٹ کو 01512254901 پر کال یا درج ذیل پر ای میل کر سکتے ہیں environmental.health@liverpool.gov.uk
مندرجہ بالامیں سے کسی کے لیے بھی، آپ ہماری ون سٹاپ شاپس کے ذریعے بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
کارآمد رابطے
اگر آپ بے گھر ہیں یا امکانی طور پر بے گھر ہیں اور کیا مدد دستیاب ہے کے متعلق معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو بالمشافہ مشورہ کے لیے وکٹوریہ سٹریٹ (Victoria Street) میں واقع ملینیئم ہاؤس (Millennium House) میں کال کریں یا 01512333027 پر کئیر لائن کو کال کر کے ہم سے رابطہ کریں۔







